ارنا نے ذوالفقار جنگی مشقوں کے میڈیا سیل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ان جنگی مشقوں کے دوران بحریہ اورسپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس نے ایک مشترکہ کارروائی میں سمندری کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے، شمالی بحر ہند میں فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ۔
ذوالفقار 1403 مشترکہ جنگی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر علی رضا شیخ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح بحریہ کے میزائلوں سے لیس ایک جنگی بحری جہاز نے شمالی بحری ہند ميں فرضی دشمن کے ایک ٹھکانے پر کروز میزائل فائر کئے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ بتایا کہ بحریہ کی جانب سے کروز میزائل فائر کئے جانے کے ساتھ ہی پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس نے بیلسٹ میزائل بھی مذکورہ ٹھکانے پر فائر کئے اور دونوں ہی میزائل اپنے ہدف پر لگے اور اس کو تباہ کردیا۔
آپ کا تبصرہ